ضلع میر پور کے لئے مسلم لیگ (ن) کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کا میر پور میں کارنر میٹنگ سے خطاب
پاکستان ہو یا آزاد کشمیر، گزرے کل کی طرح آج بھی ترقی کا ایک ہی نشان، علامت اور ضمانت صرف نوازشریف ہے، بلال اظہر کیانی کا پارٹی کارکنوں سے خطاب
نوازشریف وہ عظیم شخص ہے جس نے ملک کی بے مثال خدمت کی ہے،بلال اظہر کیانی کا خطاب
نوازشریف نے ملک کی ترقی یقینی بنائی، موٹر وے اور بجلی گھربنائے، روزگار دیا،ملکی دفاع ناقابل تسخیربنایا، بلال اظہر کیانی کا خطاب
نوازشریف نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ اور ترقی کو یقینی بنایا، بلال اظہر کیانی کا خطاب
نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی مریم نوازشریف کا کشمیر سے خصوصی رشتہ ہے، بلال اظہر کیانی کا خطاب
موٹر وے لاہور سے سیالکوٹ پہنچ چکی ہے،سیالکوٹ سے کھاریاں تک کے مرحلے پر کام جاری ہے، بلال اظہر کیانی کا خطاب
کھاریاں سے راولپنڈی موٹر وے سیکشن کا کنٹریکٹ ہوگیا ہے، جلد کام شروع اور وزیراعظم شہبازشریف کے دور میں مکمل ہو گا، بلال اظہر کیانی کا خطاب
کھاریاں راولپنڈی موٹر وے سے میر پور اور آزاد کشمیرکے عوام کو بھی سفری سہولت کا فائدہ پہنچے گا، بلال اظہر کیانی کا خطاب
وزیراعظم شہبازشریف آزاد کشمیر میں دانش سکولوں اور یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرچکے ہیں، بلال اظہر کیانی کا خطاب
منگلا سے میر پورآتے ہوئے عوام کو پُل پرپیش آنے والی مشکلات فوری حل کریں گے ، بلال اظہر کیانی کا خطاب
وزیراعظم شہبازشریف نے خستہ حال دینہ منگلا روڈ تعمیر کرائی ، بلال اظہر کیانی کا خطاب
جہلم کی طرح میر پور بھی میرا گھر ہے، بلال اظہر کیانی کاکارنر میٹنگ سے خطاب
بچپن سے یہی حقیقت دیکھتا آیا ہوں کہ جہلم میر پور ہے اور میر پور جہلم ہے، بلال اظہر کیانی کا خطاب
پاکستان کی ترقی کشمیر کی ترقی اور کشمیر کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلال اظہر کیانی کا خطاب
آپ کے جذبے لائق تحسین ہیں، بلال اظہر کیانی کا پارٹی کارکنوں سے خطاب
انتخاب میں بھرپور محنت کرکے قائد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی جیت یقینی بنائیں گے، بلال اظہر کیانی کا خطاب
کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور کشمیری ہمارے بھائی ہیں، اُن سے ہمارا رشتہ اٹوٹ ہے، بلال اظہر کیانی کا خطاب
کشمیر کاز کی طرح کشمیریوں کی ترقی، خوش حالی ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح رہی ہے اور رہے گی، بلال اظہر کیانی کا خطاب
حلقہ کوآرڈینیٹرایل اے 1ذوالفقار بھنڈر ، حلقہ کوآرڈینیٹر ایل اے 2 مدثر قیوم ناہرہ ، حلقہ کوآرڈینیٹرایل اے 3 علی گوہر خان بلوچ اور حلقہ کوآرڈینیٹرایل اے 4 عارف گِل ،مسلم لیگ (ن) کے ایل اے 3 سے امیدوار چوہدری محمد سعید سمیت دیگر راہنمائوں نے بھی کارنرمیٹنگ سے خطاب کیا
اس موقع پر کارکنوں نے نوازشریف زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے
قبل ازیں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے چوہدری سعید کی رہائش گاہ پر ایل اے 1، ایل اے 2، ایل اے 3 اور ایل اے 4 کے حلقوں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی
اجلاس میں ایل اے 2 سے امیدوار عظیم بخش چوہدری، ایل اے 3 سے امیدوار چوہدری محمد سعید اور ایل اے 4 سے امیدوار چوہدری رخسار احمد کے علاوہ چاروں انتخابی حلقوں کے چاروں کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہوئے
اجلاس میں ضلع میر پور کے چار انتخابی حلقوں کے حوالے سے انتخابی مہم، اب تک کے انتظامات اور پولنگ ڈے کی ذمہ داریوں سے متعلق جائزہ لیا گیا
