ضلع راولپنڈی کی حدود تحصیل کوٹلی ستیاں معمولی معمولی باتوں پر خون خرابہ زور پکڑتا جا رہا ہے
قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقہ کو اسلحہ سے پاک نہ کر سکے
محمد رشید جو کہ تحصیل کوٹلی ستیاں گاؤں کھرل کا رہائشی ہے
اس نے کہا میں اپنی زمین پر ٹریکٹر سے ہل چلا رہا تھا
اتنے میں رمیز نامی شخص فائرنگ کرتا ہوا میری طرف آیا
اور اس نے کہا تم نے ٹریکٹر کو ہاتھ کیوں لگایا
اتنے میں مجھے کمرے میں بند کر دیا گیا
اور رمیز ہوائی فائرنگ کرتا ہوا میرے گھر داخل ہوا
اور اس نے زور زور سے کہنا شروع کر دیا
آج رشید اور اس کی فیملی کو نہیں چھوڑوں گا جان سے مار دوں گا
اس نے میری بیٹی پر سیدھا فائر کی ہے جو میری بیٹی کے ٹانگوں پر لگے
میری بیٹی شدید زخمی ہو کر گر پڑی شور شرابہ کرنے پر
رمیز ہوائی فائرنگ کرتا ہوا بھاگ گیا جناب میری بیٹی ایک سٹوڈنٹ ہے
اور ناحق اس کو فائر مار کے شدید زخمی کیا گیا
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا اور ایف آئی آر درج کرلی
جب کہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ڈی ایچ کیو شفٹ کر دیا گیا ہے
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
