BBC Urdu TV

ضلع خیبر میں تعلیمی بحران شدت اختیار کر گیا

ضلع خیبر میں تعلیمی بحران شدت اختیار کر گیا۔

700 سے زائد استانیوں کی کمی درجنوں سکول بند، نمائندگان کی خاموشی افسوسناک ہے۔

خیبر(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ضلع خیبر میں تعلیمی بحران شدت اختیار کر گیا: 700 سے زائد استانیوں کی کمی، درجنوں سکول بند، نمائندگان کی خاموشی پر عوام برہم، تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں تعلیمی شعبہ شدید بحران کا شکار ہے جہاں پرائمری اور مڈل سطح پر 700 سے زائد خواتین اساتذہ (استانیوں) کی کمی کے باعث 38 سرکاری اسکول بند ہو چکے ہیں، جبکہ 81 اسکول ایسے ہیں جن میں صرف ایک ہی استاد یا استانی درجنوں طلباء کو پڑھانے پر مجبور ہے۔محکمہ تعلیم خیبر کے مطابق یہ اسکول پہلے عارضی ہائرنگ کے ذریعے چلائے جا رہے تھے، مگر فنڈز کی بندش کے باعث یہ اساتذہ فارغ کر دی گئیں، جس سے تدریسی عمل مکمل طور پر رُک گیا ہے۔لوئی و کم شلمان، لنڈی کوتل، بازار زخہ خیل، اپر باڑہ اور تیراہ کے علاقوں میں تعلیمی اداروں کی بندش سے والدین اور طلباء شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ان علاقوں کے متعدد اسکول بند پڑے ہیں۔علاقے کے عوام اور تعلیمی حلقوں نے منتخب نمائندوں کی خاموشی اور بے حسی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مقامی سماجی کارکنان اور والدین کا کہنا ہے کہ:
"منتخب نمائندگان صرف انتخابات کے وقت ووٹ مانگنے آتے ہیں، لیکن جب بات عوامی مسائل خصوصاً بچوں کے مستقبل کی آتی ہے، تو یہ سب خاموش تماشائی بن جاتے ہے جو قابل افسوس ہے۔

Exit mobile version