BBC Urdu TV

ضلع جہلم میں 4 اگست یومِ شہدائے پولیس عقیدت، احترام اور جذبے سے منایا گیا۔ اس سلسلے

ضلع جہلم میں 4 اگست یومِ شہدائے پولیس عقیدت، احترام اور جذبے سے منایا گیا۔

اس سلسلے میں شہر کی نجی مارکی میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس، دیگر افسران اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں شہدائے پولیس کو وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ورثاء سے اظہار یکجحتی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا تھا کہ شہید زندہ ہے مگر شہید کا مقام ہمارے شعور سے بالاتر ہے، ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے، ان ورثا کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور انہیں معاشی تحفظ کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Rawalpindi Official District Information Office Jhelum

Exit mobile version