BBC Urdu TV

ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری

امروز شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر سید اقبال کاظمی DSP سوہاوہ سرکل نے بمقام بڑاگواہ علاقہ تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر ایچ او تھانہ ڈومیلی اور تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران سمیت کثیر تعداد میں شہری بھی موجود تھے


سید اقبال کاظمی ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل نے پولیس سے متعلق لوگوں کی شکایات کو سنا اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے

سرکل آفسیر سوہاوہ نے زیرتفتیش مقدمات کے مدعیان کی سماعت کی اور تفتیشی افسران کو جلدازجلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایات جاری کیں علاقہ کے مغزرین نے علاقہ میں کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو خراج تحسین پیش کیا

Exit mobile version