BBC Urdu TV

ضلع: جہلم میں پولیو مہم کے مطلوبہ ہدف حاصل کر کے ضلع بھر میں پولیو مہم کا اختتام ہو چکا

ضلع جہلم میں پولیو مہم کے مطلوبہ ہدف حاصل کر کے ضلع بھر میں پولیو مہم کا اختتام ہو چکا ہے

پانچ روزہ مہم میں 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائے کے قطرے پلائے گئے
جہلم :ضلع جہلم میں پولیو مہم کے مطلوبہ ہدف حاصل کر کے ضلع بھر میں پولیو مہم کا اختتام ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ مہم میں 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے 808 موبائل ٹیمز، 74 فکسڈ ٹیمز، اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی بخوبی فرائض سر انجام دیے ہیں، والدین کا محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مثالی تعاون رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے تعاون سے ہی پاکستان سے پولیو جیسی موذی بیماری کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

جہلم : ضلع جہلم میں مسلسل پانچویں روز بھی کورونا کا کوئی مثبت کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک ضلع بھر میں کورونا کے 16لاکھ 5 ہزار 11 مشتبہ افراد کے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 3037 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ ضلع جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 78 اموات ہوئی ہیں، ضلع میں 3022 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 9 لاکھ 29 ہزار 611 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔

جہلم : ضلعی انتظامیہ جہلم نے سبزیوں اور پھلوں کے آج کے ریٹس جاری کر دئیے۔ آلو نیا 25 روپے،آلو درجہ دوئم 20 روپے،پیاز درجہ اول 30 روپے، پیاز درجہ دوئم 22 روپے،ٹماٹر درجہ اول 80 روپے، ٹماٹر درجہ دوئم 70 روپے، بینگن 75 روپے،بند گوبھی 55 روپے، پھول گوبھی 50 روپے، کریلا 170 روپے، پالک 16 روپے فی کلوگرام فروخت کی جارہی ہے، جبکہ پھلوں میں سیب کالا کولو درجہ اول 210 روپے، سیب کالا کولو درجہ دوئم 140 روپے، کیلا درجہ اول 110 روپے، کیلا درجہ دوئم 75، سیب گولڈن 140، خربوزہ 120 روپے، زندہ مرغ 282 روپے، گوشت مرغ 410روپے،انڈا فی درجن 133 روپے کے حساب سے دستیاب ہیں۔ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرے تو شہری فوری طور پر گورنمنٹ آف پنجاب کی بنائی گئی ”قیمت پنجاب” ایپلی کیشن پر شکایت درج کروائیں تاکہ گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

موسم بہار شجر کاری مہم بھرپور جوش و جذبے سے ضلع جہلم میں جاری ہے
محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں سبسیڈائز قیمت پر 2 روپے کے حساب سے پودے موجود ہیں، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد
جہلم : وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دس بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ضلع جہلم کے تمام سرکاری دفاتر، پبلک پارکس، ہسپتالوں، گرین بیلٹس اور سکولوں میں موسم بہار شجرکاری مہم بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے۔ موسم بہار شجرکاری مہم میں ضلع جہلم کا 13 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے جس میں سے 5 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں سبسیڈائز قیمت پر 2 روپے کے حساب سے پودے موجود ہیں، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ آنے والی نسلوں کو اس کے مثبت ثمرات محسوس ہوں

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version