BBC Urdu TV

ضلع بھر میں ایسٹر کے تہوار پر کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیورز

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 جہلم

تاریخ :09 اپریل 2023ء

عنوان: ضلع بھر میں ایسٹر کے تہوار پر کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیورز ہمہ وقت تیار ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد

جہلم: ریسکیو 1122 جہلم ضلع بھر میں ایسٹر کے سلسلے میں ہونے والے اجتماعات میں احسن طریقے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کر رہی ہے۔ ریسکیو زرائع

جہلم: کتھولک چرچ (جہلم،دینہ،سوہاوہ،اور پنڈدادنخان) سینٹ جمیز جہلم، فل گوسپل چرچ جہلم اور چرچ آف پاکستان ویسٹ کالونی میں ایمرجنسی کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو زرائع
جہلم: ضلع بھر کے چرچوں کو ایمبولینسز، ریسکیو موٹر بائیکس اور فائر وہیکلز کی مدد سے ایمرجنسی کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو زرائع

جہلم: ایمرجنسی کوریج فراہم کرنے میں ریسکیو کی 17 سے زائد گاڑیاں اور 70 سے زائد ریسکیورز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ریسکیو ذرائع
جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سیعد احمد سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے تمام انتظامات کو اپنی نگرانی میں سپروائز کر رہے ہیں۔ ریسکیو ذرائع

جہلم: جبکہ تحصیل آفیسرز اپنی تحصیلوں میں واقع چرچوں میں ایمرجنسی کوریج کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ریسکیو ذرائع

میڈیا کوارڈینیٹر،
پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ جہلم

Exit mobile version