ضلعی انتظامیہ جہلم کی انسداد تجاوزات کے خلاف بڑی کاروائی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرجہلم ذوالفقار احمد کی میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے کاروائیاں جاری۔سرکاری زمین* کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا.زمین کی کل مالیت کروڑوں اربوںروپے بنتی ہے.آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال. قبضہ شدہ جگہ پر متعدد پختہ سٹرکچرز بنے ہوئے تھے، انہیں مسمار کر دیا گیا ہے. کاروائی دریا کے کنارے ریورروڈ کے ساتھ کی گئی.آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے کی. سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کی ہرگز اجازت نہ ہے.قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہو گا، قبضہ مافیا کا تعین کر کے ان کے خلاف کاروائیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی ۔
رپورٹ:احمد رضا جہلم
