صیہونی ریاست معصوم شہریوں پر بمباری فوری بند کریں۔ ڈاکٹر محمد عاطف خان
آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک مشرق وسطی میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ وزیر اعلیٰ یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواہ
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محمد عاطف خان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہے انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست معصوم شہریوں پر بمباری فوری بند کرے. شہدا ء میں ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے. سلامتی کونسل اور عالمی برادری بھی اسرائیل کی بربریت کو رکوانے میں نام رہی۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں خونریزی بند کرکے جنگ بندی پر عمل کرے۔ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک مشرق وسطی میں امن کا قیام ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں معصوم اور غیر مسلح فلسطینی مرد, خوتین اور بچے نشانہ بن رہے ہیں اور فلسطینی شہدا میں ایک چوتھائی تعداد بچوں کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے دنیا بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، لیکن نہتے فلسطینیوں کی مدد کے لئے کوئی بھی تیار نہیں اور ناقابل یقین بات تو یہ ہے کہ سلامتی کونسل، عالمی برادری بھی اسرائیلی بربریت نہیں رکوا سکی۔انہوں نے کہا کہ صیہونی افواج نہتے فلسطینیوں پر آسمان، زمین اور سمندر سے موت برسا رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محمد عاطف خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اسرائیل معصوم فلسطینیوں پر حملے بند کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم فلسطین میں جاری قتل عام و نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔
