صوفی محمد ضیاء شاہد کو ان کی 45 سالہ علمی ادبی سماجی اور صحافتی خدمات پر گولڈ میڈل اور سند اعزاز سے نوازا گیا۔
کمالیہ کی سیاسی سماجی علمی اور ادبی شخصیات کی جانب سے صوفی محمد ضیاء شاہد کو گولڈ میڈل اور سند اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد
کمالیہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بشیر رحمانی ادبی فاؤنڈیشن لاھور کی سالانہ ایوارڈ تقریب میں کمالیہ کے سینئر صحافی کالم نگار اور گیت نگار صوفی محمد ضیاء شاہد کو ان کی 45 سالہ علمی ادبی سماجی اور صحافتی خدمات پر گولڈ میڈل اور سند اعزاز سے نوازا گیا۔صوفی محمد ضیاء شاہد کو یہ گولڈ میڈل اور سند اعزاز مہمان خصوصی لیجنڈ اداکار اور شاعر جناب راشد محمود نے عطا کیا۔ ایوارڈ تقریب الحمرا ہال لاھور میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔ کمالیہ کی سیاسی سماجی علمی اور ادبی شخصیات سمیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، محمد احسان پیاء، رانا رضا احمد، محمد شہباز راجپوت، امتیاز علی، طارق محمود، محمد حمزہ، مراد علی، محمد سجاد، محمد عمران مغل، محمد نعیم خان اور دیگر شخصیات نے صوفی محمد ضیاء شاہد کو گولڈ میڈل اور سند اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
