صوباٸی کابینہ میں توسیع عوامی حقوق پر ڈاکہ زنی کے مترادف:سید راشد حسین بخاری
پنجاب حکومت من پسند افراد کو نوازانے کی بجاٸے عوامی مساٸل کے حل پر توجہ دے:ناٸب صدر
روز بروز کی بڑھتی ہوٸی مہنگاٸی کی وجہ سے قوم کو دو وقت روٹی کے لالے پڑے ہوٸے ہیں:گفتگو
دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنے وزراء اور مشیر نہیں جتنے پاکستان میں ہیں مگر ان کی کارکردگی صفر ہے
ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ صوباٸی کابینہ میں توسیع عوامی حقوق پر ڈاکہ زنی کے مترادف ہے،پنجاب أبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے مگر وساٸل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے مساٸل کی شرح ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے،وزراء اور مشیروں کی فوج ظفر موج قومی خزانے پر بوجھ بننے کے ساتھ ملکی ترقی میں بھی رکاوٹ کے باعث بن رہی ہے،مسلم لیگ ن من پسند افراد کو نوازانے کی بجاٸے عوام کے وسیع تر مستقبل کے بارے میں سوچتے ہوٸے أگے بڑھے اگر وہ اسی طرح زمینی حقاٸق کو بالاٸے طاق رکھتے ہوٸے ڈنگ ٹپاو پالیسیاں اختیار کرتی رہی تو اس سے عوامی مساٸل کم ہونے کی بجاٸے مزید بڑھ جاٸیں گے۔ان خیالات کا اظہار پنجاب کی صوباٸی کابینہ میں توسیع کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ روز بروز کی بڑھتی ہوٸی مہنگاٸی کی وجہ سے قوم کو دو وقت روٹی کے لالے پڑے ہوٸے ہیں جبکہ حکمران طبقہ شاہانہ طرز حکمرانی کو پروان چڑھانے میں مصروف ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنے وزراء اور مشیر نہیں ہیں جتنے پاکستان میں ہیں اگر ان کی کارکردگی دیکھی جاٸے وہ ہر طرف سے صفر ہی نظر أٸے گی۔
