صوبائی و مرکزی حکومت سیلاب متاثرین کیلئے بہترین اقدامات کریں۔اکرام الدین
صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر غیر رجسٹرڈ امدادی کیمپ کو ختم کریں۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ تشویشناک صورتحال کی نشاندہی بہت اہم اور ضروری ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیلاب متاثرین کے نام پر غیر رجسٹرڈ اور غیر مستند افراد و گروہ امدادی کیمپ لگا کر سیلاب متاثرین کے نام پر چندہ جمع کر رہے ہیں۔ جو کہ ایک طرح کی کھلی لوٹ مار اور اصل مستحقین کے حق پر ڈاکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ سیلاب متاثرین امدای کیمپوں کی بھرمار جگہ جگہ ایزی پیسہ اور جاز کیش نمبرز لگا کر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ اس کا براہِ راست نقصان اصل سیلاب متاثرین کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی حکام کی خاموشی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یا تو وہ بے خبر ہیں یا جان بوجھ کر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی بے حسی عوام کے ووٹ سے منتخب ایم این ایز، ایم پی ایز اور صوبائی وزراء خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جس سے عوام میں مایوسی اور بے اعتمادی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اور مستند این جی اوز کی مشکلات رجسٹرڈ فلاحی ادارے اور رضاکار، جو حقیقت میں خدمت کر رہے ہیں، ان کے لیے جگہ تنگ کر دی گئی ہے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ فوری طور پر غیر رجسٹرڈ امدادی کیمپ ختم کرائے اور تمام فلاحی تنظیموں کے لیے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹریشن لازم قرار دی جائے۔اور عوامی آگاہی مہم چلائی جائے کہ وہ صرف مستند اداروں یا حکومتی منظور شدہ اکاؤنٹس میں ہی چندہ جمع کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایسے فراڈیوں کے نام اور نمبرز کو بے نقاب کیا جائے جو اصل مستحقین کی حق کو مار رہا ہے حکومت ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور سیلاب متاثرین کیلئے بہترین اقدامات کریں۔
