کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی کراچی پریس کلب میں گورننگ باڈی اور سینئیر صحافیوں سے ملاقات کی
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزراء کے وفد میں ڈی جی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی زبیر پرویز ، ڈی جی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی یسین شر بلوچ اور ایل ڈی اے حکام بھی موجود تھے۔ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری نے صوبائی وزراء کو صحافی کالونی ہاکس بے کے بلاک تھری اے، تھری اے ون اور بلاک اڑسٹھ کے ترقیاتی کام، بلاک اڑسٹھ کی ڈیمارکیشن، نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم ون ایم ڈی اے کی آباد کاری، تیسر ٹاؤن اسکیم پینتالیس کے پیمنٹ فارمولے اور سات سو نئے اراکین کے پلاٹس پر بریفنگ دی، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے سندھ حکومت کی جانب سے گرانٹس ملنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا اور بلاک اڑسٹھ کی ڈیمارکیشن سے متعلق ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور ایل ڈی اے حکام سے ہونے والی میٹنگ کے بارے میں بریفنگ دی، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون اور تمام مسائل جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صحافی کالونیوں کے تمام مسائل حل کرنے اور ترقیاتی کاموں میں پیش رفت کے لئے صدر اور سیکریٹری پریس کلب، انفارمیشن سیکریٹری، ڈی جی ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے پر مشتمل ایک با اختیار کمیٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کراچی پریس کلب کی جانب سے کی پی سی صحافی کالونیوں کے معاملات سے متعلق صوبائی وزراء کو میمورینڈم بھی پیش کیا گیا۔
