صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی۔
ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ اجلاس میں کی تھی۔
کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔وزارت قانون نے ججز کو مستقل کیے جانے کا نوٹیفکشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز جسٹس امجد علی بوھیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ ،جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہکڑو کو مستقل جج تعینات کیا گیا ہے۔
ان ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ اجلاس میں کی تھی۔پارلیمانی کمیٹی کی منظور ی کے بعد صدر مملکت نے بھی ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی۔
