BBC Urdu TV

صدر مملکت اور بلاول بھٹو زرداری منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سردار سرفراز ڈومکی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے، دورہ کے موقع پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی وزیراعلی، صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی ارکان اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، صدر مملکت اور چیئرمین پیپلزپارٹی کو حکومتی کارکردگی اور پارٹی کے معاملات پر بریفننگ دی جائے گی۔

Exit mobile version