BBC Urdu TV

صدر مملکت آصف علی زرداری کا شہید بینظیر بھٹو کی۷۲ ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری کا شہید بینظیر بھٹو کی۷۲ ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام

ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں — صدر مملکت

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی — صدر مملکت

شہید بی بی نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت سے مزاحمت کی — صدر مملکت

شہید محترمہ نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی — صدر مملکت

شہید بی بی قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں — صدر مملکت

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے — صدر مملکت

شہید بی بی خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں — صدر مملکت

ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے جمہوریت کو مستحکم کریں گے — صدر مملکت

شہید بی بی پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی آواز اور ایک پرامن، خوشحال پاکستان کی خواہاں تھیں — صدر مملکت

شہید بی بی کے اصولوں پر کاربند رہ کر ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے — صدر مملکت

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی فکر آج بھی ایک منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے — صدر مملکت

Exit mobile version