BBC Urdu TV

صدر مملکت آصف زرداری کی ترکمانستان کی قیادت سے ون آن ون ملاقاتیں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں دورے کے دوران ترکمانستان کی قیادت سے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔

صدر مملکت کی ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور ترکمانستان کے قومی رہنما اور ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین گربنگولی بردی محمدوف سے ملاقات ہوئی، ملاقاتوں کے دوران رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور ترکمانستان کے رہنماؤں نے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور دو طرفہ رابطہ مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، صدر مملکت نے ترکمانستان کے قومی رہنما اور ترکمانستان کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ اور خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔

آصف علی زرداری بین الاقوامی فورم "وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق – امن اور ترقی کی بنیاد” میں شرکت کیلئے ترکمانستان کے دورے پر تھے، فورم 11 اکتوبر کو مخدوم گلی فراغی کی پیدائش کی 300 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

Exit mobile version