صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان کی ایوان صدر میں ملاقات۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے صدر آزاد کشمیر کو آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو ہدایت کی کہ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھی جائے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں تاکہ اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان کو ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر اسٹیٹ برانچ کی عمارت کے لئے اراضی کی فراہمی کے لئے بھی ہدایات دیں اور کہا کہ ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر اسٹیٹ برانچ کو اراضی جلد فراہم کی جائے تاکہ آزاد کشمیر میں ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بااحسن طریقے سے اپنا کام سر انجام دے سکے۔اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) خوشحال خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
