BBC Urdu TV

صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد خان سے آئی پی پی پنجاب سیکرٹریٹ میں ڈیرا غازی خان سے میاں عبدالرحمن

صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد خان سے آئی پی پی پنجاب سیکرٹریٹ میں ڈیرا غازی خان سے میاں عبدالرحمن بودلہ ، ناصر محمود قریشی، عامر محمود قریشی اور ملک ارشد نے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا .

اس مو قع پر صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب نائب صدر لاہور میاں اکرم مہر بھی موجود تھے اس دوران رانا محمد نذیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں استحکام پاکستان پارٹی کا ورق بہتر ہے اور نواب میاں عبدالرحمن بودلہ ڈویژنل آرگنائزر استحکام پاکستان پارٹی ڈیرہ غازی خان اور شیخ ناصر محمود قریشی کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی مظبوط اور مستحکم ہو رہی ہے اور عامر محمود قریشی ملک محمد راشد جیسے نوجوان پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں اور جلد ہی جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے آخر میں میاں عبدالرحمن بودلہ ناصر محمود قریشی، عامر محمود ملک محمد راشد نے صوبائی صدر رانا محمد نذیر اور میاں محمد اکرم مہر صاحب نائب صدر لاہور اور ملک محمد زمان نصیب ، صدر لاہور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنے قائدین کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر کھڑے ہیں اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا پیغام گھر گھر جا کر پہچانیں گے

Exit mobile version