BBC Urdu TV

صدارتی انتخاب وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد ہوگا

*صدارتی انتخاب وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد ہوگا*

*صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لینے کے اعزاز سے محروم ہوجائیں گے*

*نئے منتخب ارکان اسمبلی چھبیس فروری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے*

*سینیٹ کے 53 ارکان، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور صدر پاکستان کیلئے انتخاب 8 مارچ تک مکمل ہونگے*

*ارکان اسمبلی کو 18 فروری تک اپنے اخراجات کی تفصیلات جمع کرانا ہونگی*

*منتخب ارکان کے متعلق اعلامیہ 22 فروری تک جاری کردیا جائیگا*

*نگراں وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نئے وزیراعظم کی حلف برداری تک اپنے متعلقہ عہدوں پر موجود رہیں گے*

کراچی ( رپورٹ : جاوید صدیقی ) نیا صدارتی انتخاب وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد ہوگا جس کے نتیجے میں امکان ھے کہ صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لینے کے اعزاز سے محروم ہوجائیں گے اور ان کے جانشین کو یہ ذمہ داری ادا کرنا پڑے گی۔ نئے منتخب ارکان اسمبلی چھبیس فروری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جو کہ افتتاحی سیشن کیلئے مقررہ مہلت سے تین دن قبل ہوگی۔ موجودہ
ارکان اسمبلی جو نئی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے وہ اگر صوبائی اسمبلیوں کے ارکان بھی منتخب ہوئے ہیں تو وہ اس کے بعد رکن نہیں رہیں گے۔ اعلیٰ پارلیمانی ذرائع نے صحافیوں سے بات کرتے ھوئے بتایا ہے کہ سینیٹ کے تریپن ارکان، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اور بالآخر صدر پاکستان کیلئے انتخاب کو آٹھ مارچ تک مکمل کرنا ہوگا۔ ذرائع کیمطابق اگر صدارتی انتخاب ایک ہفتہ پہلےکرالیا جائے تو موجودہ صدر عارف علوی کی جگہ نیا صدر نئے وزیراعظم سے حلف لے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جونہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےارکان حلف اٹھالیں گے وہ ارکان سینیٹ کے انتخاب کیلئے اور پھر صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ ذرائع نے اس کا شیڈول دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کو اٹھارہ فروری تک اپنے اخراجات کی تفصیلات جمع کرانا ہونگی اور منتخب ارکان کے متعلق اعلامیہ بائیس فروری تک جاری کردیا جائیگا۔ یہاں اس امر کا تذکرہ ضروری ہے کہ صدر عارف علوی نے خرابی صحت کے عذر کے تحت وزیراعظم شہبازشریف سے چودہ اگست سنہ دو ہزار بائیس عیسوی کو حلف لینے سے انکار کردیا تھا اور یہ ذمہ داری چیئرمین سینیٹ نے نبھائی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی یاد دلایا کہ نگراں وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نئے وزیراعظم کی حلف برداری تک اپنے متعلقہ عہدوں پر موجود رہیں گے۔

Exit mobile version