صحافی ظفر سعید ستی کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ایم فاروق انجم بھٹہ
ڈپٹی کمشنر مری سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ہوٹل انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے۔سینیئر صحافی کی میڈیا سے گفتگو
مری(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سینیئر صحافی ایم فاروق انجم بھٹہ نے کہا کہ ہم ایکسپریس موٹر وے پر موجود ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے لویر بیلٹ کی آواز بے باک اور نڈر صحافی ظفر سعید ستی کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم ڈپٹی کمشنر مری سے درخواست کرتے ہیں کہ کمپیوٹرائزڈ بل مانگنے پر صحافی ظفر سعید ستی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ہوٹل انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ایکسپریس موٹروے پر موجود تمام ہوٹلز کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کا پابند کیا جائے۔ جلد از جلد دھمکی دینے والوں اور حملہ آوروں کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
