BBC Urdu TV

صحافت اور صحافی

صحافت اور صحافی

آج کے نا بلد صحافی نجانے کیوں مستوی بتوں کے اسیر نظر آتے ہیں جبکہ میں نے دیکھا اور سیکھا کہ صحافت سے منسلک شخصیات خود کو اشرفیہ وزراء نوکر شاہی کی نجی محافل میں شرکت اور تحفہ تحائف و مراعات سے کوسوں دور بھاگتے تھے تاکہ قلم و زبان حق و سچ پر قائم رہ سکے ہاں ایماندار نیک دیانتداروں کی ہمت افزائی اور کرپٹ مافیاؤں کے خلاف آہنی دیوار بنتے دیکھا اور یوں بھی دیکھا کہ منصب کی ادائیگی میں جابجا رکاوٹیں اذیتیں اور مشکلات کا سامنا دیکھا اور دیکھا کہ حالات کچھ بھی ہوں مگر ایمان اور یقین کو پختہ دیکھا اسی لیئے مجھے شفاف صحافت سے عشق ھے میں صحافت میں طفل مکتب ھوں اور اللہ کا شکر بجا لاتا ھوں کہ مجھے سچے ایماندار دیندار استاد میسر آئے جن کی تربیت کا اثر باقی ھے دعا ھے اللہ مجھے ثابت قدم سچائی پر قائم رکھے اور حق پر رہتے ھوئے موت عطا فرمائے آمین یا رب اللعالمین

جاوید صدیقی: جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Exit mobile version