صحابہ کرام ؓ وہ عظیم ہستیاں ہیں جنہیں اللہ کریم نے اسلام کے دفاع کے لیے منتخب فرمایا۔آج تک کوئی بھی اسلام میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کر سکا۔یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے پھولوں،باغات اور خوشبوؤں کی صورت میں اسلام ہم تک پہنچایا۔اگر ہم نے دین اسلام کے مطابق عمل نہ کیا تو پھر ہم اسی گلستاں کو آگ اور اندھیرے کی طرف لے جانے کا سبب بن رہے ہیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ جہاں سر تن سے جدا ہو رہے ہوں وہاں حق پر کھڑے رہنا اور دھیان اپنے مقصد کی طرف ہونا بہت بڑی بات ہے کہنے کو اور بات ہے لیکن ایسی صورت حال سے گزرنا اس کی کیفیت اور ہوتی ہے۔خوش بخت ہیں وہ ہستیاں جنہیں یہ ادراک نصیب ہوا جنہیں رب کریم نے نبی کریم ﷺ کی خدمت کے لیے پسند فرمایا۔یہ وہ ہستیاں ہیں جن کی خوشی نبی کریم ﷺ کی خوشی سے منسوب ہو گئی آپ ﷺ کے حکم کی بجا آوری ہی ان کا مقصد بن گئی۔زندگی کا محورہی آپ ﷺ کی ذات اقدس بن گئی۔غزوہ احد ایسا مقام ہے جہاں اللہ کے حکم پر نبی کریم ﷺ کے اشارے پر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بھی موجود تھے،منافق بھی موجود تھے اور کفار بھی وہی موجود تھے۔ایک ہی میدان میں سب موجود ہیں لیکن اسلام پر جان نچھاور کرنے والوں کے تذکرے قیامت تک ہوتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحابہ کرام ؓ کی ہستیاں قیامت تک کے لیے نشان منزل ہیں۔ہر دور میں کوشش کی گئی ہے کہ صحابہ کرام ؓ پر اعتراض اٹھایا جائے تا کہ لوگ بھی ان پر اعتراض کریں حقائق سے لوگوں کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔صدیاں گزر گئیں لیکن دین میں کوئی ردوبدل نہیں کر سکا ۔ اللہ نے دین کے دفاع کے لیے ان ہستیوں کو قبول فرمایا۔دعوی ایمانی کے باوجود ہم اتنی تقسیم میں چلے گئے ہیں ایک دوسرے کی جانوں کے دشمن ہو رہے ہیں۔کوئی انصاف قائم کرنے کے نام پر ظلم کر رہا ہے کوئی انصاف مانگنے کے نام پر انتشار پھیلا رہا ہے۔آج کا دانشور کہتاہے کہ ہم غزوہ احد میں شکست کھا گئے تھے یہ کیسی جنگ ہے جس میں کفار اپنے مقاصد بھی نہ حاصل کر سکے اور میدان چھوڑ کر بھاگ بھی گئے ان کا دو دن تک تعاقب کیا گیا شہداء کے مزار مبارک میدان احد میں آج بھی موجود ہیں اور ہمارے مفکر کہتے ہیں مسلمانوں کو شکست ہوئی عجیب بات ہے۔اے کاش کہ ایمان کے یہ درجے ہمیں بھی نصیب ہوں۔تو کفار کے جو رحم و کرم پر ہم آج ہیں اس سے ہماری جان چھوٹ جاتی ہے۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر اہتمام ماہ مبارک ربیع الاول میں بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر ملک بھر میں پروگرامز کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے خصوصی خطابات ہوں گے۔جن میں فیصل آباد،بہالپور،ڈیرہ نور ربانی کھر،گوجرانوالا، ہری پور اور مرکز دارالعرفان منارہ شامل ہیں۔ دعوت عام ہے کہ اپنے دلوں کو برکات نبوی ﷺ سے منور کرنے کے لیے تشریف لائیے۔
صحابہ کرام ؓ وہ عظیم ہستیاں ہیں جنہیں اللہ کریم نے اسلام کے دفاع کے لیے منتخب فرمایا۔آج تک کوئی
