BBC Urdu TV

صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا، مریم نواز

لاہور: مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا ہے۔

فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکڈڈ نے اپنا جرم مان لیا، کہتا ہے کہ واردات میں نے نہیں بلکہ میرے مقرر کردہ ایجنٹوں نے کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر صدر مریم نواز نے کہا کہ سات سالوں سے کھٹائی میں پڑی اس شرمناک واردات کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ اب تحریری فیصلہ باقی ہے، 19 جنوری کو حساب مانگنے آ رہے ہیں۔

Exit mobile version