شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا اہم اجلاس علامہ اسد اقبال زیدی کو ایک بار پھر سندھ کا نیا صدر منتخب کیا گیا،ترجمان
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ہر جوان مملکت خداداد پاکستان کا باوفا بیٹا ہے، علامہ اسد اقبال زیدی
ہم کسی صورت بھی مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، علامہ اسد اقبال زیدی
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے روز اول سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے موقف کے حامی ہیں، علامہ اسد اقبال زیدی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس مقامی ہال میں منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی صدور،جنرل سیکرٹریز اور ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس کے بعد علامہ اسد اقبال زیدی کو ایک بار پھر سندھ کا نیا صدر منتخب کیا گیا منتخب صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان ملک بھر میں عزاداری سید الشہداء میں پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے اور قرب الہی حاصل کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ہر جوان مملکت خداداد پاکستان کا باوفا بیٹا ہے تاریخ گواہ ہے جب کبھی سرزمین پاکستان کی جانب کسی آفت نے رخ کیا ہمیشہ شیعہ علماء کونسل کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ان مصیبتوں اور آفتوں کا سامنا کیا اوآ ئندہ بھی اپنے دستور پر عمل کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے ہم کسی صورت بھی مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم ہمیشہ مظلومین فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے روز اول سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے موقف کے حامی ہیں اور دو ریاستی حل کی بات کرنے والوں کو قائد اعظم و نظریہ پاکستان کا مخالف تصور کرتے ہیں۔
