BBC Urdu TV

شیعہ جماعتوں کے مشترکہ اعلی سطحی وفد نے ایرانی قونصل خانے میں صدر ایران ابراھیم رئیسی

شیعہ جماعتوں کے مشترکہ اعلی سطحی وفد نے ایرانی قونصل خانے میں صدر ایران ابراھیم رئیسی و دیگر شہداء کی وفات پر تعزیت پیش کی،ترجمان

کراچی : (اسٹاف رپورٹر)
ایرانی صدر مرحوم سید ابراھیم رئیسی اور اُن کے دیگر رفقا کی المناک وفات پر شیعہ علماء کونسل پاکستان، مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان اور ہئیت آئمہ مساجد کے اعلی سطحی وفد نے کراچی میں موجود ایرانی قونصل خانے میں قونصل جنرل جناب حسن نوریان سے ملاقات کی اور ملتِ پاکستان کی جانب سے ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر،حکومتی ذمہ داران اور ملت ایران سے تعزیت اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا خیر کی اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے صدر جناب ایس ایم نقی، ہئیت آئمہ مساجد کے مولانا شیخ سلیم،مولانا حیدر عباس عابدی،مولانا سید رضی حیدر زیدی، علامہ کامران حیدر عابدی اور مولانا جی ایم کراروی موجود تھے۔

Exit mobile version