BBC Urdu TV

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے معطل رکن شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک ممتاز ہنجرا نے شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

شیر افضل مروت کی عدالت میں عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے مقدمہ کر رکھا ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق شیر افضل مروت یا ان کے کونسل عدالت حاضر نہ ہوئے جس پر وارنٹ جای کئے گئے ہیں۔

Exit mobile version