شیخ راشد شفیق کو قانون کے مطابق پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم۔
ایف آئی اے رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شیخ راشد شفیق کا نام ای سی ایل میں ہے ہی نہیں۔
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق کا نام ای سی ایل میں ہونے سےمتعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی جس میں ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ایف آئی اے رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شیخ راشد شفیق کا نام ای سی ایل میں ہے ہی نہیں۔بعد ازاں عدالت نے شیخ راشد شفیق کو قانون کے مطابق پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
