BBC Urdu TV

شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ جامعہ تاحکم ثانی ٹیسٹ کے نتائج جاری نہ کرے۔

حکم نامہ کے متن میں مزید بتایا گیا کہ عدالت کو آج شام ساڑھے چار بجے بتایا گیا کہ ابھی تک یونیورسٹی نے نتائج کا اعلان نہیں کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل یونیورسٹی کو حکم امتناعی سے متعلق فوری طور پر اطلاع دیں۔

دوسری جانب عدالت نے اپنے حکم نامے میں 26ستمبر کے لئے وزارت ہیلتھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Exit mobile version