BBC Urdu TV

شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین جہلم کا ایک اور نوجوان وطن عزیر پر قربان

شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین جہلم کا ایک اور نوجوان وطن عزیر پر قربان

محمد صفدر وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ھوئے شہید ھو گئے

پنڈدادنخان : ( رپورٹ:عبدالحفیظ ساقی)

شہید کی جو موت ھے قوم کی وہ حیات ھے پاک آرمی کے نوجوان وطن کا دفاع کرتے کرتے اس دھرتی ماں پر قربان ھو جاتے ہیں اس وطن کا دفاع الحمدللہ پاک فوج کے ہاتھ میں ھے جو انشاللہ ناقابل تسخیر ھے ملکی سرحدوں پر آئے روز کشیدگی سے پاک فوج کے ہیروز دشمن کو ناکوں چنے چبوانے ہیں لڑائی میں ہمارے فوجی بھائی بھی دھرتی ماں پر قربان ھو جاتے ہیں
شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ضلع جہلم کا ایک اور نوجوان وطن عزیر پر قربان محمد صفدر نامی نوجوان وزیرستان میں ڈیوٹی سر انجام دے رھی تھے گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ھو گئے
مادر وطن پر قربان ھونے والے
ملیار گاؤں کے محمد صفدر کی نمازہ ان کے آبائی گاؤں ملیار میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں فوجی افسران سمیت سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد کی شرکت شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا پاک فوج کے دستے کی سلامی شہید محمد صفدر کے تین بھائی اور ایک بہن ھے جبکہ تین سے ساڑھے تین سال کی ننھی بیٹی محمد صفدر جنوبی وزیرستان میں دشمنوں سے مقابلہ کرتے ھوئے شہید ھو گئے اس سے قبل بھی ملیار گاؤں کے نوجوان وطن عزیر پر جان قربان کر چکے ہیں اس موقع پر بڑے رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے شہید کے والد نے کہا کہ ہمیں فخر ھے ہمارے بیٹے نے وطن کے دفاع کےلئے جان قربان کی پاک فوج کی جانب سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم شہدا اور غازیوں کی سر زمین ھے

Exit mobile version