BBC Urdu TV

شہزاد چیرمین کی ناقابل برداشت عمل پر افسوس ہوا۔مئیر سٹی میٹروپولیٹن حاجی زبیر علی

شہزاد چیرمین کی ناقابل برداشت عمل پر افسوس ہوا۔مئیر سٹی میٹروپولیٹن حاجی زبیر علی

سرکاری املاک پر حملہ کسی صورت قبول نہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر ملک ارشد

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی حکومت کی بصات کے مطابق عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی اور بااسان بنانے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی پشاور ملک ارشد خان کی جانب سے عوامی نمائندگان کی مشاورت سے ایک 60 روزہ ببلدیاتی اصلاحاتی پروگرام کا اغاز کیا ھے ۔ جس کے تحت بشاور کے تمام ویلیج و نیبر ھوڈ کونسلون میں ملازمین کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنانے ، دفاتر کی صفائی کا خصوصی انتظام ، پیدائشی ، انتقال ، نکاح اور طلاق کے شیڈول ریٹس کو اویزاں کرنا ، بروقت و اسان سرٹیفیکیٹس کی اجراء کو یقینی بنانا ، اھم شاہراؤں پر ڈاریکشن بورڈز کی تنصبی اور شکایات رجسٹرڈ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ھیں تاکہ عوام بروقت اپنی شکایات درج کر سکے ۔ اس حوالے سے اصلاحاتی پروگرام پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لیے پشاور کے 357 دفاتر کے دوروں کیلئے 35 معائنہ ٹیمز اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سربراہی میں تشکیل دئیے گئے ھیں ۔ جو روزانہ کی بنیادوں پر دفاتر کے ھنگامے دورے کرتے ھیں اور عوام کو درپیش مسائل حل کرتے ھیں۔اسی ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر ملک ارشد نے عوامی شکایات کی روشنی میں نیبر ھوڈ گلبرک کا اچانک دورہ کیا ۔ سیکرٹری نیبرھوڈ عمران اللہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے دفتر کی ناگفتہ بہہ حالت اور بلدیاتی اصلاحات پر عمل درامد نہ کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر نے غیر حاضر سیکرٹری کو اگلے دن دفتری ریکارڈ سمت طلب کیا ۔ جس پر متعلقہ چیرمین شہزاد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کو ریکارڈ طلب نہ کرنے اور سیکرٹری کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے لیے دباو ڈالنے کی کوشیش کی جس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مسترد کر دی ۔ اگلے روز شہزاد چیرمین 20/30 شر پسندون کے ھمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر دفتر واقع باچا خان چوک پر چڑھائی کی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ۔ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر ملک ارشد 180/200 سیکرٹریز ، نائب قاصدین اور منتخب ممبران کے ھمراہ دفتع پہنچ گئے لیکن حملہ اور افراد انکے پہنچنے سے پہلے فرار ھونے میں کامیاب ھوئے تھے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر 180/200 ھجوم کے ھمراہ فقیر اباد پولیس سٹیشن جاکر شہزاد چیرمین کے غیر قانونی اقدام کے خلاف ایف ائی أر درج کیا۔اسی دن رات 11 بجے میئر سٹی میٹروپولیٹن حاجی زبیر علی پارلیمانی لیڈرز و جرگہ ممبران ارباب وصال ، انتظار خلیل ، واو واہ خان ، ملک طارق ، زاھد اللہ شاہ ، رحمت شاہ ، خیال کل ، شاہ فیصل ، نور غلام ،خالد اقبال و دیگر کے ھمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر ملک ارشد کے رھائش گاہ واقع یونیورسٹی ٹاون پشاور پہنچ گئے جس میں جرگہ مشران نے بات حتم کرنے کے لیے صلح کی طرف راغب ھونے کی استداعا کی ۔ جس کو پشتون روایات اور پحتون ولی کی خاطر ملک ارشد اور محکمہ بلدیات کے ضلعی ایسوسی ایشن کے مشران نے قبول کی۔ جس کے نتیجے میں میئر زبیر علی نے سٹی میٹروپولیٹن اجلاس طلب کی تاکہ تمام کونسل ممبران کی رو برو جرگے کے زریعے اس ناخوش گوار درپیش مسلے کا حل نکل جائے۔کونسل میں منتخب ممبران کی تفصیلی بحث میں متعفقہ فیصلے کے نتیجے میں شہزاد چیرمین کے غیر قانونی اقدام کی بھر پور مزمت کی اور اپنے ساتھی کو کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر قصور وار ٹھرایا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر بلدیات نے اسیوسی ایشن کے ھمراہ جرگہ مشران تحصیل چیرمین پشتحرہ ھارون صفت ، تحصیل چیرمین شاہ عالم کلیم اللہ خان ، شاہ فیصل ، انتظار خلیل ، نور غلام و دیگر کی دعوت پر سٹی میٹروپولیٹن کونسل کی اجلاس میں شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں میئر حاجی زبیر علی ، جرگہ مشران و تمام منتخب نمائندوں کا مشکور ھوں کہ اپ نے مجھے ایسوسی ایشن کے ھمراہ مادوح کیا ۔ میں تمام ایسوسی ایشن ، سیکرٹریز ، نائب قاصدین اور منتخب ممبران کا بے حد مشکور ھوں جنہون نے شہزاد چیرمین کے غیر قانونی اقدام کے خلاف میرا ساتھ دیا ۔ ھم پرامن اور سرکاری لوگ ھیں کسی بھی تشدد اور نفرت پر یقین نہیں رکھتے۔اخر میں میئر سٹی میٹروپولیٹن پشاور حاجی زبیر علی نے اپنی خطاب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر ملک ارشد ، ایسوسی ایشن صدر لیاقت خان اور محکمہ بلدیات کے تمام عملے کا شکریہ ادا کیا کہ اپ نے پختون ولی کا ثبوت دیکر ھمارا جرگہ قبول کیا۔میئر حاجی زبیر علی نے کہا کہ شہزاد چیرمین کی غیر قانونی اقدام کی برزور مزمت کرتے ھیں اور ائندہ کسی بھی فرد کی اس قسم کی غیر قانونی اقدام کے خلاف کھڑے رہینگے ۔ تمام منتخب نمائندوں اور سرکاری عملے کو چاھئے کہ ملکر جل کر عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Exit mobile version