شہر قاٸد کے کہنہ مشق صحافیوں کا ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب کا دورہ ۔
صحافی برادری کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں ایم اے رستم قادری
شہر قاٸد میں ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب پھولوں کے گلدستے کی مانند ھے محمد انور عباس ۔
کراچی : (اسٹاف رپورٹر)
کراچی کے کہنہ مشق صحافیوں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کورنگی کا دورہ تمام شعبہ جات اور کارکردگی پر خوشی کا اظہار تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافیوں کے وفد نے محمد انور عباس چیرمین تھنک ٹینک آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب کا دورہ کیا جس میں سید کامران آغا نعمان علی شیخ سید محبوب چشتی سید شکیل احمد چشتی محمد زبیر قادر محمد اورنگزیب القادری اور دیگر شامل تھے ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب کے عہدے داروں نے آئے ہوئے مہمانوں کا بھر پور استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب پر آئے ہوئے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے اور سندھی ثقافتی اجرک کا تحفہ پیش کیا مہمانوں کا استقبال ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب کے عہدے داروں اور ممبران نے کیا جن میں صدر محمد رستم قادری سینئر نائب صدر عمران ہاشمی نائب صدر ایوب عثمان نائب صدر سیف الدین قادری نائب صدر صفدر محمود آرائیں جنرل سکریٹری عامر رضا ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رانا ریحان انفارمیشن سکریٹری محمد آصف شاہین ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری محمد اسلم خان آفس سیکریٹری محمد رضوان شیخ اور دیگر عہداران اور ممبران شامل تھے رکن مجلس عاملہ ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب امجد انصاری نے ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب کے عہدے داروں کا تعارف کروایا ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب پر آئے ہوئے سینئیرصحافیوں کا کہناتھا ڈسٹرکٹ پریس کلب کورنگی کےفعال شعبہ جات دیکھ کر خوشی ھورہی ھے اس موقع پر کلب انتظامیہ نےصحافی برادری کی بلا تفریق خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا کلب انتظامیہ کی طرف سے انور عباس کو تھنک ٹینک APRNS بننے پر مبارکباد اور سووینیر پیش کیا گیا۔
