BBC Urdu TV

شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور آگاہی کیلئے اقدامات وقت کی اشد ضرورت ہے۔اکرام الدین

شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور آگاہی کیلئے اقدامات وقت کی اشد ضرورت ہے۔اکرام الدین

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اس وقت انتہائی سنگین انسانی صورتحال درپیش ہے جو قابل افسوس ہے۔انٹرنیشل جرنلسٹ یورپ آئی ایچ آر سی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے انٹرنیشنل جرنلسٹ اکرام الدین نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن سنہ 10 دسمبر 2025ء کو ایسے وقت منایا جا رہا ہے جب پوری دنیا انسانی وقار کے عالمی اعلامیے کی یاد مناتی ہے اور اس برس کا عنوان "انسانی حقوق ہماری روزمرہ زندگی میں وقار کی بنیاد”رکھا گیا ہے۔ مگر اس دن کی بازگشت مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر قابض اسرائیل کی سفاکیت تلے دب رہی ہے جہاں انسانی بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اس وقت انتہائی سنگین انسانی صورتحال درپیش ہے اور قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں عام شہریوں پر ہونے والی مسلسل اور وسیع پیمانے کی پامالیوں نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے انٹرنیشنل جرنلسٹ اکرام الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ فلسطینیوں کو اعلانِ عالمی حقوقِ انسان میں درج بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے جن میں زندگی کا حق، حقِ خود ارادیت، مناسب معیارِ زندگی، صحت کی نگہداشت اور تعلیم شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قابض اسرائیلی جیلوں میں زیرِ حراست اسیران شدید اذیت رسانی اور ناروا سلوک کا سامنا کر رہے ہیں جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں میں ملوث ممالک کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

Exit mobile version