شہدادپور کے علاقے نزد شیل پمپ ٹنڈوآدم روڈ شہدادپور میں قائم الیکٹرک آٹو مکینک کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 16 لاکھ مالیت کی 200، 210، 180، 150، 100 واٹ کی 32 بیٹریاں چوری کرگئے جبکہ چور اپنے ہمراہ لائی ڈی ایس پی آفس کے نام کی دو بیٹریاں بھی باہر پھینک گئے
اس حوالے جٹیا گوٹھ کے رہائشی متاثرہ دکاندار ساجد فاروق آرائیں نے صحافیوں کو بتایا کہ نامعلوم چور میری دکان کے تالے توڑ کر نئی بیٹریاں چوری کرگئے اور ڈی ایس پی آفس کی دو پرانی بیٹریاں باہر چھوڑ گئے ہیں ، میری دکان سے 31 نئی بیٹریاں اور ایک پرانی بیٹری جن کی مالیت تقریبآ 1600000 لاکھ روپے ہے چوری ہوئی ہیں، آئی جی سندھ ، ایس ایس پی سانگھڑ، ایس ایچ او شہدادپور سے مطالبہ ہے میری دکان سے چوری ہوئی بیٹریاں واپس دلوائی جائیں اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق چور کار میں سوار تھے۔
شہدادپور کے علاقے نزد شیل پمپ ٹنڈوآدم روڈ شہدادپور میں قائم الیکٹرک آٹو مکینک کی دکان کے تالے توڑ
