*شھيد بينظير بھٹو یونیورسٹی میں محفل میلاد کا انعقاد، معروف علماء دین کی شرکت*
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیرآباد کے طلباء و طالبات کی طرف سے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کے سلسلے میں ملٹی پرپز ہال میں سیرت النبی پر سیمینار اور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ، دینی عالم مولانا گلزار انڙ، دینی عالم علامہ ڈاکٹر سید حبیب شاہ، علامہ غلام شبیر کانہیو، سید ڈاکٹر کرم علی شاہ، نعت خوان سید بابر شاہ، سید عادل احمد شاہ اور دیگر نے شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت صرف مسلمانوں کے لیے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ ﷺ کی زندگی میں انسان کو ہر دور، ہر حال اور ہر مسئلے میں رہنمائی ملتی ہے۔ حضور اکرم ﷺ دنیا کے بہترین رہنما، رحم دل باپ، شفیق استاد اور عظیم رہبر تھے۔ دنیا کے کئی غیر مسلم مفکرین اور مذاہب کے علمبردار بھی آپ ﷺ کو ایک اعلیٰ رہنما اور انسانی اخلاقیات کی بہترین مثال مانتے ہیں۔ اس محفل میلاد میں انہوں نے مزید کہا کہ نبی پاک ﷺ کی آمد سے دنیا کی ظلمت ختم ہوئی، جہالت کے بت ٹوٹے،
