BBC Urdu TV

شوہر کی بیماری کی تشخیص کے بعد برطانوی ملکہ کا ردعمل

شوہر کی بیماری کی تشخیص کے بعد برطانوی ملکہ کا ردعمل۔

خیال رہے کہ کینسر کی تشخیص شاہ چارلس کے مثانے کے علاج کے دوران ہوئی تھی۔

لندن(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانوی ملکہ کمیلا نے اپنے شوہر کی کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی بار گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر کا مقابلہ بہت اچھی طرح کر رہے ہیں.میڈیا  رپورٹس کے مطابق برطانوی ملکہ نے کہا کہ برطانوی بادشاہ کینسر کی تشخیص کے بعد عوام کی جانب سے ملنے والے پیغامات پر بہت شکر گزار ہیں، جلد بادشاہ صحت یاب ہوکر آپ لوگوں کے درمیان ہونگے۔خیال رہے کہ کینسر کی تشخیص شاہ چارلس کے مثانے کے علاج کے دوران ہوئی تھی،بیماری کی تشخیص کے بعد سے برطانوی بادشاہ نورفک میں قیام پذیر ہیں،ملکہ کمیلا نے اپنے شوہر کو وہاں چھوڑ کر شاہی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے Salisburyکا دورہ کرکے طبی عملے سے ملاقات کی تھی۔

Exit mobile version