BBC Urdu TV

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی، بارودی سرنگیں بنانیوالے ماہر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے بارودی سرنگیں بنانیوالے ماہر سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن خفیہ معلومات پر بویا میں کیا۔ دوران آپریشن دو دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں، مقامی افراد کے قتل اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔

Exit mobile version