ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کارروائیاں
شفٹ انچارج سب انسپیکٹر عثمان افضل ملہی نے کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ملزم حسن محمود اور ابوسفیان کے پاسپورٹس پر روانگی و آمد کی جعلی اسٹیمپ لگی ہوئی تھی۔
ملزم رضوان علی نے جعلی ویزے پر ترکی جانے کی کوشش کی۔ملزم ابوسفیان ویزٹ ویزے پر دبئی جا رہا تھا جبکہ ملزم حسن محمود نے جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ یونان جانے کی کوشش کی۔آئی بی ایم ایس کے مطابق ملزمان کا کسی قسم کا سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا۔ملزمان نے مختلف ایجنٹوں سے جعلی اسٹیمپس اور ویزے حاصل کئے۔
ملزمان کو مزید کاروائی اور ایجنٹوں کی نشاندہی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ ائرپورٹ امام زیدی کی جانب سے بروقت کاروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا
شفٹ انچارج سب انسپیکٹر عثمان افضل ملہی نے کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی اور ویزا فراڈ
