BBC Urdu TV

شفاف انتخابات میں اساتذہ کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے

شفاف انتخابات میں اساتذہ کرام کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انتخابات کے موقع پر اساتذہ کرام نے عوام کا خندہ پیشانی سے استقبال کیا اور انکی ہر قسم کی مدد اور معاونت کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شفاف الیکشن میں ملک بھر کے اساتذہ کرام، کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اساتذہ کرام نے جس نظم و ضبط ڈسپلن اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اس سے الیکشن کی شفافیت میں کافی مدد ملی مثلا سب سے پہلے تو اساتذہ کرام نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرکے بروقت اپنی حاضری کو ممکن بنایا اس کے علاوہ نہ صرف پریزائڈنگ افیسر نے بروقت پہنچ کر اپنی حاضری یقینی بنائی بلکہ اپنے سٹاف کو بھی اس بات کا پابند کیا کہ وہ بھی وقت پر پہنچے تا کہ پولنگ کا عمل بروقت شروع ہو سکے اسی وجہ سے جتنی بھی لوگ ائے ان کو ہر بولنگ اسٹیشن اور بولنگ بوتھ پر سرکاری سٹاف موجود ملا اور انہوں نے بروقت اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا اساتذہ کرام نے ووٹر لسٹوں کو اپنے پاس رکھا تھا جس سے وہ لوگوں کے ووٹ انتہائی اسانی کے ساتھ تلاش کرکے ان کو ووٹکاسٹ کرنے کے لیے بھیج رہے تھے۔چونکہ ہمارے ملک میں ناخواندگی کی شرح زیادہ ہے عوام ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے نابلد ھوتے ھیں اورایسی جگہوں پر عوام کو مشکلات پیش اتی ہے لیکن اساتذہ کرام نے لوگوں کا اپنی عوام کا خندہ پیشانی کے ساتھ استقبال کیا اور ان کی ہر قسم کی مدد اور معاونت کی ان کو اپنا ووٹ لسٹوں میں تلاش کرنے اور طریقہ کار سمجھانے اور ووٹ ڈالنے تک ان کی رہنمائی کی اس کے علاوہ انہوں نے انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا کہیں پر بھی ہجوم اور رش نظر نہیں ایا اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ جتنے بھی لوگ ارہے تھے ان کی لسٹیں پہلے سے موجود تھی اور ہر ایک اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اس لیے ایک ووٹ ڈالنے کے بعد دوسرے اورووٹ ڈالنے کے لیے کسی کو انتظار کرنے کی زحمت نہیں کرنا پڑی بلکہ اساتذہ نے بار بار لوگوں کو سمجھایا اور بار بار ان کی مدد کی اور اخر وقت تک اپنے ٹائم تک بیٹھے رہے پوری دیانت داری سے صبح سات بجے سے لے کر شام چھ بجے تک اپنی ڈیوٹی انجام دی بلٹ پیپرز اکٹھے کیے اور ووٹوں کی گنتی تک بیٹھے رہے اخر میں سب کچھ ذمہ دار فرد کے حوالے کرکے اپنی ڈیوٹی ختم کی اس لیے یہ کہنا بجا ہے کہ اگر الیکشن پورے نظم و ضد اور بغیر کسی پریشانی یا ہنگامہ ارائی کے ہوئے ہیں تو اس میں سب سے بڑا کردار اساتذہ کرام کا ہے جنہوں نے پوری غیر جانبداری دیانت داری اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنے عوام کی رہنمائی کی۔

Exit mobile version