شعری مجموعہ نیرنگ سخن، مصنف : زین العابدین صدیقی
تحریر: صغیر قریشی سینئر جرنسلٹ
محترم زین العابدین صدیقی المعروف زین صدیقی صاحب نے اپنی تصنیف نیرنگ سخن، اپنے کلام کو شعری مجموعہ کو خوبصورت، رنگین، دیدہ زیب ٹائٹل، عمدہ کاغذ، بہترین طباعت کے ساتھ کتابی صورت میں ڈھال کر، اپنے بیکراں خلوص و محبت کیساتھ باضابطہ ھمارے نام معنون فرماکر، اس حکمیہ فرمائش کیساتھ ہمیں عطا فرمائی کہ ھم اس پر تبصرہ کریں’ اور اپنے خیلات کا اظہار کریں۔ زین العابدین صدیقی صاحب سے میرا ربط و ضبط استاذ محترم، مرحوم علامہ سید عمران احمد سطوت میرٹھی
ابن مرحوم علامہ سید شعیب احمد ندرت میرٹھی علیہ رحمہ کے توسط سے سنہ انیس سو چھیاسی عیسوی سے تادم تحریر قائم و دائم ھے, موصوف، استاذ محترم کے لاڈلے اور ہونہار تلامذہ میں نمایاں حیثیت کے حامل شاگرد رشید گردانے جاتے تھے اور ہمہ وقت مصروف تکمیل ذوق شعر و سخن میں غرقاب نظر آتے تھے، زین صدیقی کی کتاب نیرنگ سخن پر تبصرہ یا تنقیدی جائزہ لینے سے زیادہ بہتر میرے نزدیک انکی کم و بیش نصف صدی پر محیط شب و روز محنت شاقہ اور فی زمانہ دور ابتلاء میں جہاں ادب، اداب، ادیب ناپید، خونچکاں ماحول، معاشرتی اقدار مفقود اور ہر سو قحط الرجال فروغِ پزیر ھو ایسے صحرائے رہگزار میں کس شاعر یا ادیب کا مجموعہ کلام نیرنگ سخن، کتاب کی صورت شائع کرنا بلا شبہ نہ صرف نیرنگ جدوجہد ھے بلکہ میرے نزدیک موجودہ دگر گوں معاشرتی ماحول میں عملاً یہ "کاوش زین۔” ھے یعنی ایک خوبصورت کوشش۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ رب جلیل۔ زین العابدین کو درازیٔ، سلامتئ صحت کے ساتھ فن شعر و سخن میں اوج ثریا عطا فرمائے، آمین
