BBC Urdu TV

شرجیل انعام میمن کی وزیر اطلاعات سندھ تقرری پر کراچی پریس کلب کی مبارکباد

*شرجیل انعام میمن کی وزیر اطلاعات سندھ تقرری پر کراچی پریس کلب کی مبارکباد*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد اور دیگر عہدیداروں نے شرجیل انعام میمن کو وزیر اطلاعات سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اپنے جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ شرجیل انعام میمن انتہائی متحرک شخصیت ہیں اور ماضی میں بھی انہوں نے کراچی پریس کلب اور صحافیوں کے مسائل حل کرانے کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کے ہیں، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نےامید ظاہر کی ہے کہ شرجیل انعام میمن کی قیادت میں وزارت اطلاعات سندھ آزادی صحافت کا تحفظ کرے گی اور میڈیا کے ساتھ صوبائی حکومت کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ شرجیل میمن کے دور میں میڈیا کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا اور صوبے میں میڈیا کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ سیکریٹری شعیب احمد نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹ میں اضافے کے حوالے سے شرجیل انعام میمن کی کاوشیں قابل ستائش ہیں امید ہے کہ وہ اس سال بھی کراچی پریس کلب کی گرانٹس میں اضافے کو یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا ہے ہمیں امید ہے کہ شرجیل انعام میمن میڈیا ہاؤسز میں جاری تنخواہوں کے بحران کا نوٹس لیں گے اور صحافیوں کے مسائل کو کراچی پریس کلب کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔۔۔۔!!

Exit mobile version