BBC Urdu TV

شاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صادق خان کو نائٹ کا انتہائی معتبر اور اہم اعزاز لندن کے عوام کی خدمت کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صادق خان رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب صادق خان کے نام سے پہلے سر بھی لکھا جائے گا۔

اعزاز ملنے پر میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا پہلے سے ہی یہ ایک اعزاز تھا کہ میں جس شہر سے پیار کرتا ہوں اس کی خدمت کر رہا ہوں، نائٹ کا اعزاز ملنے پر میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔

Exit mobile version