BBC Urdu TV

شاہ محمد شہید سوہاوہ ال پاکستان ٹینس بال ٹورنامنٹ گھرمالہ کے چوہدری عثمان ضیا ء قمر نے جیت لیا

شاہ محمد شہید سوہاوہ ال پاکستان ٹینس بال ٹورنامنٹ گھرمالہ کے چوہدری عثمان ضیا ء قمر نے جیت لیا

(ثاقب محمود)

ال پاکستان ٹینس بال ٹورنامنٹ سو ہاوا کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا گیا ،اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے دو بہترین کھلاڑیوں کو شرکت کرنا تھی ۔پاکستان بھر سے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی ٹورنامنٹ دو دو اوورز پر مشتمل تھا ۔ٹینس بال کا بہترین بالر اور بہترین بیٹسمین کا انتخاب اس سے کیا جانا تھا ۔

پنجاب ٹیچر یونین پنجاب کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری وحید حیدر نے چوہدری عثمان قمر کو بہترین کھیل پیش کرنے پر اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ سی ڈی 70 موٹر سائیکل اور ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرنے پر خصوصی مبارک باد دی

دو دن مسلسل یہ ٹورنامنٹ ضلع جہلم سوہاوہ کی سرزمین
پر کھیلا گیا ۔منتظمین نے چاروں صوبوں میں سے بہترین امپائرز کا انتخاب کیا اور ٹورنامنٹ جیتنے والے دو خوش نصیبوں کو ایک بڑی ٹرافی ،نقد انعام کے علاوہ ایک سی ڈی 70 موٹر سائیکل بھی بطور انعام رکھا گیا ۔

یہ ال پاکستان شاہ محمد شہید ٹورنامنٹ ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے کھلاڑی چوھدری عثمان قمر اف گھرمالہ اور اس کا ساتھی چوہدری شہاب گجر جس کا تعلق بھی ضلع جہلم کے بھٹیہ گاؤں سے ہے اس نے جیتا ۔

بہترین بیٹنگ اور بہترین بالنگ کرنے پر دونوں کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ہونے پر چوھدری عثمان ضیا ء قمر اف گھرمالہ نے کرکٹ کی یہ جیت اپنے استاد سرمد حمید جھلم کے نام کی اور اپنی کامیابیوں میں بڑا کردار ادا کرنے پر اپنے چچا چوہدری شفیق القمر ،اپنے بھائی چوہدری اصغر اف لنگر پور بطور خاص ذکر کیا اور جیت میں بڑا کردار ادا کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہا ۔

Exit mobile version