شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں محمود احمد شاہ ڈی ایس پی صدر سرکل، ڈاکٹر محمد وقار اے سی تحصیل دینہ اور ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے چک عبد الخالق کے منتظمین اور لائسنس داران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں محرم الحرام میں مجالس، جلوسوں کے متعلق حکومت کی طرف سے جاری کردہ SOP’s کے بارے میں منتظمین کو بریف کیا گیا۔
اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے جلوس روٹس کو مکمل فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی اور چک عبد الخالق کے سیکورٹی انتظامات کی سپرویژن وہ خود کرینگے۔
ہمارا دین ہمیں امن کی تعلیم دیتا ہے کسی مذہب یا مسلک کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منتظمین اور لائسنس داران سے جو ایگریمنٹ ہوا ہے اس کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے اور منتظمین اور لائسنس داران نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس ایگریمنٹ کی پابندی کریں گے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
