شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا پولیس خدمت مرکز کا وزٹ
تفصیلات کے مطابق:
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس خدمت مرکز جہلم کا وزٹ کیا۔اس موقع پر محمد ابراہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل، STW محمد عدنان اور انچارج خدمت مرکز جہلم بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس خدمت مرکز پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔پولیس خدمت مراکز کا مقصد لوگوں کی پولیس کے ساتھ وابستہ سرکاری امور کے سلسلہ میں بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دوران وزٹ خدمت مرکز جہلم میں عوام الناس کے بیٹھنے اور پارکنگ کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ عوام الناس کی خدمت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
