BBC Urdu TV

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا نئے پاس آؤٹ ہو کر آنے والے کانسٹیبلز سے خطاب

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا نئے پاس آؤٹ ہو کر آنے والے کانسٹیبلز سے خطاب

آج مورخہ 2021_06_24 کو شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس لائنز جہلم کانفرنس ہال میں نئے پاس آؤٹ ہو کر آنے والے 73 پولیس کنسٹیبلان سے خطاب کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اس موقع پر محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے نئے پاس آؤٹ ہو کر آنے والے کنسٹیبلان کو ضلع پولیس میں ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیتے ہوئے خوش آمدید کیا۔دوران خطاب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کنسٹیبلان کو نیک نیتی کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ پولیس ہی ایسا محکمہ ہے جس میں آپ کو حقوق العباد کی بجا آوری کا بہترین موقع فرائم کرتا ہے۔

انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سال 22_2021ء کو تھانہ جات کا سال قرار دیا گیا ہے۔اس ضمن میں آپ کو تھانہ جات میں تعینات کیا جائے گا جہاں آپ پولیس ورک پر فوکس کریں اور اپنے آپ کو درپیش چیلنجز کے لیے تیار کریں۔اچھے ٹرن آؤٹ کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version