BBC Urdu TV

سی پی ایم آر پیراپلیجک سنٹر پشاور میں تحقیقی ورکشاپ کا انعقاد ہوا

سی پی ایم آر پیراپلیجک سنٹر پشاور میں تحقیقی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔

جس میں صوبے بھر کی یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات اور ریسرچ سکالرز نے شرکت کی۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کالج آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن (سی پی ایم آر) پیراپلیجک سنٹر پشاور میں تحقیقی ورکشاپ کا ا نعقاد ہوا۔جس میں صوبے بھر کی یونیورسٹیز کے طلبا وطالبات اور ریسرچ سکالرز نے شرکت کی۔ پیراپلیجک سنٹر پشاور کے ڈائریکٹر فزیکل ری ہیب / وائس پرنسپل (سی پی ایم آر) جناب ڈاکٹر عامر زیب نے شرکا کو پر جوش انداز میں خوش آمدید کہا اور طبی شعبے میں تحقیق کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔اسسٹنٹ پروفیسر خیبر میڈیکل یونیورسٹی جناب ڈاکٹر عاتک ارش نے تحقیق کے حوالے سے بنیادی اصول پر بات کی اور ریسرچ پبلیکیشن پر سامعین کو لیکچر دیا۔ پیراپلیجک سنٹر پشاور کے فارماسسٹ اور ریسرچ کوارڈینیٹر سی پی ایم آر جناب ڈاکٹر افتخار علی جان نے سٹیٹسٹکل پیکیج آف سوشل سائسنز پر ہینڈز آن ٹریننگ دی۔ اور شرکا کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیے۔ پیراپلیجک سنٹر پشاور ملک بھر میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو کہ پچھلے چار دہائیوں سے حرام مغز کی چوٹ سے متاثرہ افراد کے لیے نفسیاتی جسمانی ومعاشرتی مکمل بحالی کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہاہے جس میں حرام مغز کی چوٹ کے شکار افراد ، پولیو اور کلب فٹ کے لیے سوفیصد مفت خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ادارہ نہ صرف اپنے سٹاف وطلباوطالبات کو جدید طبی تحقیقات پر تربیت دے رہاہے بلکہ ملک بھر سے صحت وبحالی کے شعبے میں پیاس بجھانے کے لیے آنے والے طلبا وطالبات کی بھی تشنگی دور کررہاہے۔ ادارے کے سربراہ چیف ایگزیکیٹیو / پرنسپل سی پی ایم آر جناب ڈاکٹر سید محمد الیاس نے منتظمین کو اس بہترین ورکشاپ منعقد کرنے پر داد دی اور واضح کیا کہ بغیر تحقیق کے ترقی کا عمل نامکمل رہتاہے اور صحت کے شعبے میں نئی تحقیق سے ہم ایک صحت مند قوم پروان چڑھا سکتے ہیں جو کہ ملک وملت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر پائینگے۔ اس لیے اس طرح کی سرگرمیاں انتہائی ناگزیر ہیں اور ادارہ اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا تاکہ اس طرح کی مزید ورکشاپس کا انعقاد ہوسکے۔ پروگرام کے آخر میں سنٹرکے چیف ایگزیکٹیو اور ڈائریکٹر فزیکل ری ہیبیلٹیشن نے شرکا ومنتظمین میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیے۔

Exit mobile version