BBC Urdu TV

سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوتک مہنگی

لاہور: اوگرا نے سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوتک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی موجودہ قیمت برقرارہے گی۔

انڈسٹری اور برآمدی شعبے کیلئے گیس مہنگی، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوتک مہنگی کر دی گئی ہے۔ جنرل انڈسٹریل کیلئے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

Exit mobile version