سی او ڈبلیو ڈیجیٹل نیوز چینل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پشاور(نمائندہ فاطمہ جغفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گزشتہ روز پشاور نجی ہوٹل شیلٹن ریزیڈور ہوٹل میں انگلینڈ بیس ( C.O.W Digital News Chanel) سی۔او۔ڈبلیو ڈیجٹل نیوز چینل کی افتتاحی تقریب میں سابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور پاکستان مسلم لیگ ق سنئیر رھنما صفدر خاں باغی نے بطور چیف گیسٹ/ مہمان خصوصی شرکت کی۔جبکہ اس پروقار تقریب میں سی.او۔ ڈبلیو ڈیجٹل نیوز چینل کے Owner/اونر حبیب اللّٰہ،Business Partner/ بزنس پارٹنر کمال اللّٰہ آفریدی (CEO Charter Air Line) سابق ایم ای ایس چیف انجنیئر پاک آرمی محمد رمضان, مینارٹی کونسلر نوتھیہ و سینئر سیاستدان جاوید طہماس، بیورو چیف عامر شہزاد، شکیل فرمان علی جیو بیورو چیف، سید کاشف جی این این بیورو چیف، علی اکبر بیورو چیف ابتک، چیف کیمرہ مین سید عامر علی شاہ،سنئیر صحافی فیضان و دیگر پرنٹ الیکٹرانک میڈیا کے سنئیر صحافیوں نے شرکت۔سابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی و مسلم لیگ ق سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے سی این ڈبلیو ڈیجٹل نیوز چینل کی افتتاحی تقریب کا کیک کاٹا اور C.O.W Digital News Chanel کی پوری ٹیم کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دور جدید میں میڈیا کی اس تیز دوڑ میں آج سوشل میڈیا ایک نئی قوت و طاقت بن کر ابھری ہے اور ہہی وجہ کہ ڈیجٹل میڈیا ایک نئی جدت کے ساتھ اس ماڈرن دور میں ابھری ہے۔ اور آج کے اس کے ٹیکنالوجی کے ایڈوانس دور میں اب پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کہ بعد ڈیجٹل میڈیا کا صحفات کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کرنے جارہی ہے۔جہاں پر دنیا کی پل پل کی خبریں لائیو نشر ہو رہی ہیں اور لوگوں کو بروقت باخبر رکھنے کے لئیے مثبت آگاہی اور انکے مسائل کے حل کے لئیے ڈیجٹل میڈیا اپنا کلیدی کردار ادا کرے رہی ھے جو کہ نہایت خوش آئین ہے۔آخر میں ان دونوں مہمان خصوصی سنئر رہنماؤں نے ( سی۔ این۔ ڈبلیو ڈیجٹل نیوز چینل) کے اونر بزنس و پارٹنر اور بیورو چیف عامر شہزاد کے ساتھ پوری ٹیم کو اس نئے ڈیجٹل چینل کی خیبرپختونخوا کے دارلخلافہ پشاور میں بیورچیف آفس کھولنے پر دل کی عطاء سے مبارکباد پیش کی اور انکے کئیے نیک خواہشات و دعائیں دی۔
