BBC Urdu TV

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کا ریسکیو 1122 سٹیشن جہلم، دینہ اور سوہاوہ کا دورہ

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جہلم

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کا ریسکیو 1122 سٹیشن جہلم، دینہ اور سوہاوہ کا دورہ۔

ریسکیو 1122 ایک عوامی و فلاحی محکمہ ہے اور ہمارا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو بروقت مدد فراہم کرنا ہے -ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ۔

مورخہ 04 ستمبر 2023 کو سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ جناب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو اسٹیشن جہلم ، دینہ اور سوہاوہ کا دورہ کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد نےان کا استقبال کیا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصدریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا اور ریسکیو اسٹیشنز کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ لینا ہے۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے ریسکیو سٹیشنوں، ایمرجنسی آلات و گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔
اس دوران انہوں نے ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور کہا کہ تمام ریسکیورز محنت لگن اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کریں اور نوکری کے ساتھ ساتھ لوگوں کی دعائیں بھی لیں۔ علاوہ ازیں تمام سٹاف کو تلقین کی وہ خود کو ہر لحاظ سے فٹ رکھیں کیونکہ ایک جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رہسکیور ہی لوگوں کی اچھے طریقے سے مدد کر سکتا ہے۔

Exit mobile version